ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین کی دھمکی پر وزیر دفاع جیٹلی کا کرارا جواب،1962اور آج کے حالات میں فرق ہے

چین کی دھمکی پر وزیر دفاع جیٹلی کا کرارا جواب،1962اور آج کے حالات میں فرق ہے

Sat, 01 Jul 2017 11:26:26    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے پر وزیر دفاع ارون جیٹلی نے چین کو کرارا جواب دیا ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ بھوٹان نے بیان دیا ہے کہ جہاں چین سڑک کی تعمیر کر رہا ہے وہ زمین بھوٹان کی ہے اور بھوٹان اورہندوستان کے درمیان سیکورٹی تعلقات ہیں،لہذا ہماری فوج وہاں پر ہیں۔چین کی جانب سے 1962کی یاد دلانے پر جیٹلی نے کہا کہ 1962کے حالات مختلف تھے، اور آج کے حالات مختلف ہیں،ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا۔

بھوٹان نے جمعہ کو ہی چین پر اپنے سرحدی علاقے میں سڑک کی تعمیر کرکے دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا۔بھوٹان نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین سے جومپیلری میں واقع بھوٹانی فوج کے کیمپ کے ڈوکلام علاقے میں ڈوکولا سے گاڑیوں کی نقل و حرکت کے قابل سڑک کی تعمیر روکنے کے لیے بھی کہا ہے۔بھوٹان کا کہنا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد طے کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔


Share: